ٹھوکنے کا مطلب پوچھنے پر جیسمین منظور کا پروگرام بند

Published on by KHAWAJA UMER FAROOQ

 


ٹھوکنے کا مطلب پوچھنے پر جیسمین منظور کا پروگرام بند

متحدہ کے قائد کے خطاب کے بعد بعض صحافیوں کی طرف سے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے اس حوالے سے وضاحت مانگی گئی کہ کون سا کتا کس پر بھونک رہا ہے اور ٹھوک دینے سے کیا مراد ہے؟۔

سماء نیوز سے وابستہ خاتون اینکر پرسن جیسمین منظور نے ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون سے استفسار کیا کہ کیا مجھے بھی ٹھوک دیا جائے گا؟
...

جس پر ایم کیو ایم کے رہنما نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے قائد کا ہرگز یہ مطلب نہیں تھا انہوں نے بعض صحافیوں سے متعلق بات کی تھی۔
جیسمین منظور نے ایک بار پھر ان سے اس بات کی وضاحت چاہی کہ کیا اس کا یہ مطلب لیا جائے کہ ایم کیو ایم نے ناپسندیدہ صحافیوں کی فہرست تیار کررکھی ہے؟

ذرائع کے مطابق مذکورہ پروگرام کے بعد ایم کیو ایم کے ایک سابق صوبائی وزیر نے سماء نیوز کے دفتر فون کرکے اس پروگرام پر انتہائی ناپسندیدگی اور مالکان پر برہمی کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ فون کے بعد ٹو نائٹ ود جیسمین منظور کا پروگرام بند کردیا گیا ہے۔
بحوالہ دی نیوزٹرائب

http://urdu.thenewstribe.com/pakistan/2013/05/18/jasmeen-manzoor
See More

Published on Asia, MQM, Pakistan, Jasmin Manzoor

Comment on this post