Overblog
Edit post Follow this blog Administration + Create my blog

اپوزیشن کے امیدوار صادق سنجرانی سینیٹ کے نئے چیئرمین

پاکستان کی پارلیمان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں نئے چیئرمین کے لیے ہونے والے انتخاب میں اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی نے پاکستان مسلم  لیگ نواز کے امیدوار راجہ ظفر الحق کو شکست دے دی ہے۔ چیئرمین کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صادق سنجرانی نے 57 ووٹ حاصل کیے جبکہ راجہ ظفر الحق 46 ووٹ حاصل کر سکے۔صادق سنجرانی نے جیت کے بعد چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف اٹھایا اور اب ایوان میں ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی چیئرمین کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا ہیں جن کا مقابلہ حکمران اتحاد کے عثمان خان کاکڑ سے ہے۔ عثمان کاکڑ کا تعلق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے ہے۔

Tag(s) : #Pakistan, #Pakistan Politics, #Sadiq Sanjrani, #Chairman of the Senate of Pakistan
Share this post
Repost0
To be informed of the latest articles, subscribe: