Overblog
Edit post Follow this blog Administration + Create my blog

خوش رہیں اور فٹ رہیں
خوشی اگرچہ کوئی ظاہری شکل وصورت نہیں رکھتی ہے لیکن اسے مسکراتے لبوں اور کھلتے چہرے کی تابناکی میں دیکھا جا سکتا ہے، یہ انسان کے اندر پھوٹنے والا ایک احساس ہے جس سے سارے بدن میں توانائی بھر جاتی ہے خوشی جیسے اچھوتے احساس کے فوائد کو سائنسی پرکھ پر جانچنے کے بعد ماہرین نے اخذ کیا ہے کہ خوشی کا جسمانی فعالیت کے ساتھ گہرا تعلق ہےجو زندگی سے لطف اندوز ہونے والے افراد کو کبھی بوڑھا نہیں ہونے دیتی ہے۔
 خوشی کا کوئی لگا بندھا فارمولا نہیں ہے لیکن زندگی میں کم  سے کم اہداف مقرر کرنا اور تھوڑی توقعات رکھنے سے ہر دم کھل کر جیا جا سکتا ہے ۔ زندگی کی کٹھن راہ گزر پر خوشدلی سے چلنے والے لوگوں کے بارے میں ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خوش رہنے والے لوگ جسمانی اعتبار سے زیادہ چست وتوانا ہوتے ہیں  اور جو لوگ اسی مثبت احساس کے ساتھ  زندگی کے شب وروز گزارتے ہیں وہ عمر کے کسی بھی حصے میں خود کو ناتواں نہیں سمجھتے ہیں۔ 
 اگرچہ خوش رہنے کے بہت سے واضح فوائد پیش کئے جا چکے ہیں لیکن برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ خوش باش رہنےسے جسمانی فٹنس بڑھتی ہے جو عمر کے آخری دنوں میں بھی فعال اور مستعد رکھتی ہے۔
 'کینڈین میڈیکل ایسوسی ایشن جرنل ' کے تحقیقی مطالعے میں انکشاف ہوا ہے کہ زندگی کو خوشی خوشی جینے والے افراد ایسے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ فعال نظر آتے ہیں جنھوں نے زندگی کو پژمردگی میں گزارا ہوتا ہے ۔ 'یونیورسٹی کالج لندن ' کے تازہ ترین مطالعاتی جائزے میں تحقیق کار خوشی کے احساس اور جسمانی صحت کے درمیان موجود رابطے کی جانچ پڑتال کرنا چاہتے تھے۔
Tag(s) : #Happiness, #Self Growth, #Education
Share this post
Repost0
To be informed of the latest articles, subscribe: